بین الاقوامی

کویت نے تیل کی پیداوار میں احتیاطی کمی کر دی: عرب میڈیا

عرب میڈیا کے مطابق کویت نے تیل کی پیداوار میں احتیاطی تدابیر کے طور پر کمی کر دی۔

کویت حکام کے مطابق حالیہ کشیدگی اور ایران کی جانب سے حملوں کے خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کویت پٹرولیم کارپوریشن کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کا اقدام “رسک مینجمنٹ” کا حصہ ہے، پیداوار کی سطح پر نظر ثانی کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

کویت حکام کے مطابق ملک میں تیل کی سپلائی مکمل طور پر محفوظ ہے، جیسے ہی حالات اجازت دیں گے تیل کی پیداوار بحال کردیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button