Browsing Category
اہم خبریں
اہم خبریں
تیزگام ٹرین کاالمناک حادثہ ، وزیراعلی پنجاب نے تمام میٹنگز منسوخ کردیں
لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تیزگام ٹرین کے المناک حادثے کے پیش نظر تمام میٹنگزمنسوخ کردیں۔جمعرات کولیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کے المناک حادثے کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام میٹنگزمنسوخ کردیں جبکہ انھوں…
پنوعاقل میں طالبہ سے زیادتی کے الزام میں مدرس گرفتار
پنو عاقل: سندھ کے شہر پنوعاقل کے نواحی علاقے میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مولوی شفقت کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد مولوی شفقت سمیجو کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر مدرسے میں…
امریکی سفارتخانے کا تیزگام حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے رحیم یار خان میں تیزگام حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر…
تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں مسافر قانون کا احترام نہیں کرتے، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ ریلوے قانون کا احترام نہیں کرتے تاہم ٹرین میں مسافر سلنڈر کیسے لے کر پہنچے اس کی تحقیقات کی جائے گی۔جمعرات کو وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے…
مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ ہے اس سے انہیں آگاہ کردیا گیا ہے‘ وزیر داخلہ
اسلام آباد : وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علماء اسلام کو آزادی مارچ اور جلسے کی اجازت دے کر ان جماعتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جو مولانا فضل الرحمن کا کندھا استعمال کرکے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے‘…
اقوام متحدہ، ایغور معاملہ، پاکستان سمیت 54ممالک چین کیساتھ کھڑے ہو گئے،23ممالک کی مخالفت
نیو یارک: اقوام امتحدہ میں پاکستان اور مصر سمیت 54 ممالک نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے خلاف کیمپس کو بیجنگ کی انسانی حقوق کے شعبہ میں گراں قدر کامیابی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں ایغور مسلمان اور دیگر مذہب سے تعلق…
ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر پابندی لگادی
واشنگٹن: سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے سیاسی اشتہارات کی اشاعت پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے پیسوں کے عوض سیاسی اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کردی ہے جو 22 نومبر سے نافذ ہوگی۔ٹوئٹر…
لبنان،مظاہرین خود سڑکیں کھول دیں، فوج کی اپیل
بیروت: لبنانی فوج اور سکیورٹی حکام نے مظاہرین پر زور دیا ہے کہ وہ خود ہی گذشتہ چودہ روز سے بند شاہراہیں کھول دیں تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق لبنانی فوجیوں نے بیروت کے شمال میں ایک بڑی شاہراہ کو مظاہرین سے مختصر جھڑپ کے…
روس کا جوہری آبدوز سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ
ماسکو: روس اب پہلی مرتبہ جوہری سب میرین سے بھی بیلسٹک میزائل فائر کرسکتا ہے۔ میزائل پہلی بار زیرِ آب سے فائر کیا گیا۔ آر ایس ایم ففٹی سکس ،،بولاوا ،، کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا۔روسی بحریہ کی جوہری طاقت سے چلنے والی سب سے جدید آبدوز،…
نارویجن حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر موقف واضح کرے، اراکین پارلیمنٹ
اوسلو: ناروے کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ملک کی وزیر خارجہ مس اینے ایم۔ ایرکسن سوریدے سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ گھمبیرصورتحال پر اپنا موقف واضح کریں۔ان اراکین پارلیمنٹ کا تعلق ناروے کے حکمران اتحاد میں شامل…
