سپریم کورٹ کے مسجد گرانے کے فیصلے پر نظر ثانی ہونی چاہئے ، مولانا غفور حیدری

0

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے مدنی مسجد واقع طارق روڈ پر سپریم کورٹ کی طرف سے شہید کرنے کی حکم کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے امت مسلمہ کو پریشانی اور اذیت سے بچائے اگر مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی گئی تو جمعیت علماء اسلام کے کارکن سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مسجد کا دفاع کرینگے،میں بھی آج یا کل کراچی پہنچ رہا ہوں دیکھتا ہوں سندھ انتظامیہ کیسے مسجد کو شہید کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ مسجد شہید کرنے سے پہلے انتظامیہ کو جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے لاشوں سے گزرنا پڑیگااگر اس حوالے سے جو بھی نقصانات ہوئے تمام زمہ داری نام نہاد عدلیہ، اور سندھ حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ مدنی مسجد کو منہدم ہونے سے روکنے پر جمعیت علماء اسلام سندھ کی صوبائی قیادت متحرک ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں بھی آج یا کل کراچی پہنچ رہا ہوں دیکھتا ہوں سندھ انتظامیہ کیسے مسجد کو شہید کرتی ہے انتظامیہ سے ایک بھر پھر کہنا چاہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں اور مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں انہوں نے کہاکہ عدلیہ مقدس مقامات کو شہید کرنے جیسے فیصلوں سے اپنے قلم کو روکے اگر ایسے فیصلے کئے گئے تو ملک کی تمام مسجدیں مدنی مسجد بن جائینگی اور یہاں سے اٹھنے والی آواز پورے ملک میں تحریک کی شکل اختیار کریگی انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت انتظامیہ کو روک لیں ورنہ اسکے بہت خطرناک نتائج بر آمد ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.