علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نامیاتی باغبانی پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

0

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ زرعی علوم کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں”آرگینک کچن گارڈننگ”کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے طلبا، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے طلبا، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن شعبہ زرعی سائنس پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد تھے۔

انہوں نے شرکا کو زہروں اور کیمیائی کھادوں سے پاک سبزیوں کی قدرتی کاشت کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شیر محمد نے بتایا کہ گھر میں صحت مند نامیاتی سبزیاں کیسے اگائی جائیں، قدرتی کھاد کیسے بنائی جائے، نباتاتی طریقوں کے ذریعے کیڑوں اور بیماریوں کی روک تھام کیسے کی جائے وغیرہ۔ واضح رہے کہ محکمہ زراعت سائنس نے گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ دو روز کے دوران’موسمیاتی تبدیلی کے منظرنامے کے تحت پانی کی حفاظت’ کے موضوع پر آگاہی سیمینار اور واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات کے مطابق جامعہ اپنی گولڈن جوبلی بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔ کچن گارڈننگ کی تربیتی ورکشاپ اس سلسلے کی ایک کڑی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.