اسلام آباد؛ بدبخت بیٹے نے ماں کو گولیاں مار کر قتل کردیا
اسلام آباد: فتح جنگ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
تھانہ ترنول کے علاقے فتح جنگ روڈ پر قتل کی واردات ہوئی جس میں بدبخت بیٹے نے گولیاں مار اپنی سگی ماں کو قتل کردیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے ماں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقتولہ کو چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
ترنول پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔