عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کی عید کیسی گزری؟

0

ممبر قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ  سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت حسین سے طلاق کے بعد پہلی عید سے متعلق بات کی ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور نے گزشتہ شب عید الفطر کے موقع پر منعقد کی جانے والی ایک نجی پارٹی میں شرکت کی۔

اس دوران اداکارہ سیدہ طوبیٰ  انور کافی خوش اور مطمئن نظر آ رہی تھیں، صحافی کی جانب سے پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ ’اُن کی عید بہت اچھی اور بہت مصروف رہی، وہ زیادہ تر اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی مصروف رہیں۔‘

اس تقریب میں عید کی مناسبت سے طوبیٰ انور نے کافی سادہ لباس پہنا ہوا تھا، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ نے کوئی میوزک بینڈ جوائن کر لیا ہے، ہاتھ میں کافی بینڈز پہنے ہوئے ہیں۔

جس پر سیدہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ’میں وزنی اور روایتی لباس پہن پہن کر تنگ آ گئی ہوں، بہت بھاری کپڑے پہن لیے اس لیے ابھی بس سادہ لباس ہی ٹھیک ہیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.