بلوچستان میں سب سے زیادہ روڈ منصوبوں کی ضرورت ہے : جنرل (ر)عبد القادر بلوچ
خاران : مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بلوچستان میں روڈ منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ روڈ منصوبوں کی ضرورت ہے ہم نے پچھلی حکومت میں بلوچستان کے لئے بڑے پیمانے پر روڈ منصوبوں کا تجویز دیا تھا جس پر خاران یک مچ شاہراہ ، نوکنڈی ماشکیل پنجگور، خاران بسیمہ روڈ، پاک ایران سرحد سے چیدگی پنجگور آواران شاہرہ ،خضدار مسے ہوشاپ اواران مشکے خضدار شاہرہ ودیگر اہم شاہراہیں شامل ہیں بعض شاہراہوں پرکام شروع ہوا تھا
وزیراعظم نے شاہرائوں کیلئے فنڈز جاری کرکے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے
اور بعض پر فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث پراگریس آگے نہ بڑھ سکا عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے بلوچستان کے اہم شاہراہوں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں جن کے ٹینڈرز ہورہےہیں خاران یک مچ شاہراہ، خاران بسیمہ روڈ، نوکنڈی ماشکیل پنجگور شاہرہ، پاک ایران سرحد سے چیدگی پنجگور آواران شاہراہ کی بحالی، خضدار بائی پاس تعمیر، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس، ہوشاپ اواران مشکے خضدار شاہراہ، کوئٹہ سے خضدار شاہراہ بیلہ آواران شاہراہ، لک پاس سے نوشکی کے مابین شاہراہ کوئٹہ مغربی بائی پاس،خاران بائی پاس سمیت بعض نئےروڈ منصوبوں کو شامل کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ نئے پروجیکٹس میں مذید روڈ منصوبوں کو شامل کیا جائے گا اہم شاہراہوں سے بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا
کیونکہ ان اہم شاہراہوں سے بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے مخالف پارٹی میں رہا ہوں اور اب بھی میرا ان کے پارٹی سے تعلق نہیں مگر وزیراعظم عمران خان نے پہلی دفعہ بلوچستان کی اہم ضرورت روڈ منصوبوں پر توجہ دیکر بروقت فنڈز جاری کرکے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے
بلوچستان میں شاہراہوں کے منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا یقیناً ماضی کے حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر تباہی حالی کا شکار تھے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے بلوچستان میں شاہراہیں منصوبے ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں جو نہ صرف بلوچستان کی ترقی بلکہ ملکی ترقی کا باعث بننے گے،