Browsing Category

تازہ ترین

پاکستان کا ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگوکی اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے…

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ اپنی بحریہ کھو دی ہے۔ جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے، امریکہ کے لیے ایران میں فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہوگا۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی…

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے 8سال بعد ایونٹ میں جگہ بنا لی

مصر میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے 8سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو3-4سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے آخری کوارٹر میں تین گول کیے۔…

امریکا و اسرائیل نے ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے دوران ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہیں، متاثرہ ممالک میں…

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید توسیع، نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے قومی احتساب قانون 1999 کے تحت عہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی، وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا…

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ برطانوی برنٹ خام آئل 5 ڈالر کے اضافے سے 90.77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 88.34 ڈالر فی…

ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن وعدہ صادق 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق (ٹرو پرامس) 4 کا 19 واں مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے اہداف پر بھرپور حملے جاری ہیں، ایرانی فورسز کے میزائل اور ڈرون خطے میں امریکی و…

لبنان میں حماس رہنما شہید، قطر، بحرین اور آذربائیجان میں دھماکے، ایرانی ٹی وی اور ریڈیو نشانہ

امریکی سینیٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کرنے سے روکنے میں ناکام ہو گیا، امریکا اسرائیل نے ایران پر مزید سیکڑوں میزائلوں سے حملہ کر دیا، ایران سے جواب میں اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا، سعودیہ نے مزید کئی ڈرون مار گرانے…

برطانیہ نے امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

برطانیہ نے امریکا کو ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ امریکا کو کارروائی کی اجازت صرف مخصوص اور محدود دفاعی مقصد کے تحت دی گئی، برطانوی اڈوں سے امریکی فورسز ایرانی…

قتلِ عام کو روکا، حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ حملہ نہ کرتے تو دو ہفتوں میں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار بن چکے ہوتے، ایران پر حملے اسے جوہری…