چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں آغاز
:پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئی ۔
افتتاحی روز کھیلے گئے مردوں کے مقابلے میں مصر کے زئیاد ابراہیم نےسپین کے ارون استرے کو 0-3 سے، ملائیشیا کے دونکن لی نے پاکستان کے فرحان زمان کو 2-3 سے، پاکستان کے عبدالقادر نےمصر کے یوسف مٹا کو 1-3 سے، پاکستان کے فرحان محبوب نےسپین کے پبلو کینتانا کو 0-3 سے، پاکستان کے ناصر اقبال نے ملائیشیا کے حافظ جعفری کو 1-3 سے، پاکستان کے عماد فرید نے پاکستان کے اسرار احمد کو 2-3 سے، پاکستان کے عبداللہ نواز نے مصر کے یوسف الشریف کو 1-3 سے اور مصر کے یاسین شوہدی نے پاکستان کے عثمان ندیم کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
خواتین کے کھیلے گئے سکواش مقابلوں میں پاکستان کی روشنہ محبوب نے ہم وطن سحرش علی کو 0-3 سے، پاکستان کی مہوش علی نے ہم وطن مریم ملک کو 1-3 سے، پاکستان کی ثناء بہادر نے ہم وطن ام کلثوم کو 0-3 سے،پاکستان کی سعدیہ گل نے ہم وطن لئوزا آفتاب قریشی کو 0-3 سے، پاکستان کی صائمہ شوکت نے ہم وطن کائنات عامر کو 1-3 سے، ملائیشیا کی تھنسا اترین نے پاکستان کی آمنہ ملک کو 0-3 سے، پاکستان کی کومل خان نے اپنی وطن سمیرا شاہد کو 0-3 سے اور مصر کی سارہ سوڈان نے پاکستان کی ماہ نور علی کو 0-3 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز خان بھی موجود تھے۔ مردوں اور خواتین کے دوسرے رائونڈ کے میچز (کل )جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔