اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق
اسرائیلی فوج نےغزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق کی ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ڈی ایف نے موجودہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے چند منٹ قبل جاری بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے اور جنگ بندی کے فریم ورک کی شرائط کے تحت ثالثوں کی کوششوں کی روشنی میں آپریشنل وقفہ جاری رہے گا۔
اسرائیلی مسلح افواج (آئی ڈی ایف) نے جنگ بندی میں توسیع کی مدت بارے آگاہ نہیں کیا تاہم اس حوالے سے حماس کی طرف سے قبل ازیں جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جمعرات کی صبح ختم ہونے والی جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کی جائے گی۔