مشرف کے مارشل لا نے جنگ مسلط کردی اور بلوچستان کو آگ اور خون میں دھکیل دیا ، ڈاکٹر مالک بلوچ

0

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کی چھٹی قومی کانگریس اور نیشنل پارٹی (بلوچستان)کنونشن بیاد میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو، مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ میں منعقد ہوا۔کانگریس میں ملک بھر سے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماوں سمیت کونسلروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مرکزی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان پر جنرل مشرف کے مارشل لا نے جنگ مسلط کردی اور بلوچستان کو آگ اور خون میں دھکیل دیا بلوچستان کے مسلے کا واحد حل بلوچستان کے مسلح بلوچ قیادت سے بامقصد مذاکرات سے ممکن ہے، جبکہ ملک کا اہم ترین سیاسی مسلہ شفاف و غیرجانبدار اور مداخلت سے پاک انتخابات ہیں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا بنیادی مقصد مداخلت سے پاک انتخابات ہیں۔ جب تک ملک کے انتخابی عمل میں اداروں کی مداخلت ہوگی اور عوام کے ووٹ اہمیت نہیں ہوگا تب تک بہتری کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کھاکہ اسلام آباد کو اپنا مائنڈ تبدیل کرنا ہوگا اور قوموں کی خودمختاری کو تسلیم کرنا ہوگا اور قومی وحدتوں اور سیاسی قیادت کے خلاف سازشوں کو بند کرنا ہوگا۔ انھوں نے کھاکہ ملک اس وقت شدید معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے ملکی معیشت تباہ و برباد ہے غلط معاشی پالیسیوں کے سبب مہنگائی اور بے روزگاری میں بے حد اضافہ ہوتا جارہا ہے موجودہ حکومت اور اس کی معاشی ٹیم سے ملکی معیشت نہیں سنبھل رہی ہے ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑتا جارہا ہے قرض اتھارنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مزید سخت شرائط پر قرض لیا جارہا ہے جس کا برائے راست اثر لوگوں پر مہنگائی کی صورت میں پڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کھاکہ ملک کی غلط خارجہ پالیسی کے سبب ملک اس وقت تنہاہ کھڑا ہے انھوں نے میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی جمہوریت کے استحکام، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میر جمہوریت کی جدوجہد کو مشل راہ بنانا ہوگا اور ملک میں حقیقی جمہوریت، انصاف اور قوموں کے سیاسی و قومی حقوق کے حصول کے لیے جمہوری حکمت عملی کے تحت جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سکریٹری رپورٹ پیش کی۔ اجلاس سے مرکزی رہنما مختار باچہ، طاہر بزنجو، عبدالخالق بلوچ، ڈاکٹر سرفراز، ایوب ملک، منظور گچکی اور دیگر سیاسی رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی کانگریس آج اور کل بھی جاری رہے گا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ اور بلوچستان وحدت کے انتخابات بھی عمل میں آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.