• کالمز
  • آج کا اخبار
  • شوبز
  • صفحہ اول
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ثناء میر نے ایشیاء گیم چینجر ایوارڈ وصول کرلیا

web desk by web desk
October 25, 2019
in اہم خبریں, کھیل
0
ثناء  میر نے ایشیاء گیم چینجر ایوارڈ وصول کرلیا

نیویارک: قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ایشیا گیم چینجرایوارڈ وصول کرلیا۔نیویارک میں ہونے والی تقریب میں ثنامیر کو یہ ایوارڈ دیا گیا، وہ ایوارڈ پانے والوں میں ایشیا سے تعلق رکھنے والی واحد خاتون ہیں۔ اس موقع پر ثنامیر نے علامہ اقبال کی نظم لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری، کا خاص طورپر ذکرکیا اور اسے اپنے اوردوسروں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔سابق کپتان نے اس ایوارڈ کو تین اہم حوالوں سے منسوب کرتے ہوئے ان بچوں اور بچیوں کے نام کیا جو حالت جنگ، شورش زدہ علاقے میں مقیم ہیں، جن کو تعلیم، کھیل یا دوسرے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع میسر نہیں، خاص طورپر انہوں نے کشمیر کا حوالہ دیا کہ اگر وہ پاکستان کے بجائے کشمیر میں پیدا ہوتیں تو آج اس مقام پر نہ پہنچ پاتیں۔ثنامیر نے یہ ایوارڈ ان لڑکیوں سے بھی منسوب کیا جو کھیل یا دوسرے شعبوں میں آگے بڑھنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے قدرتی وسائل کی بقا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے دنیا کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے کی آواز بلند کرنے والوں کے نام بھی یہ ایوارڈ کیا۔

اہم صفحات اور لنکس

  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • کاپی رائٹس
  • قوائد و ضوابت
  • پرائیویسی پالیسی
  • About us
  • Contact us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result
  • About us
  • Contact us
  • Disclaimer
  • Hdaily shal newspaper quetta
  • Home
  • Home – v2
  • Home – v3
  • Home news
  • Home Page
  • New home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Testing page
  • پرائیویسی پالیسی
  • قوائد و ضوابت
  • کاپی رائٹس
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

Daily Shal Quetta NewsPaperLogo Header Menu
  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • شوبز
  • صفحہ اول
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • بلوچستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل