مسئلہ کشمیر پاکستانی مسائل میں نظر انداز ہورہاہے ،کشمیر کیلئے مستقبل کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ، مسعود خان
اسلام آباد (این اینآئی) صدر آزاد کشمیر سر دار مسعود خان نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستانی مسائل میں نظر انداز ہورہاہے ،کشمیر کیلئے مستقبل کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ،جب کشمیری 90 ہزار بھارتی فوج کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے تو وہ دہشت گردی نہیں کھلائے گا ،وہ آزادی کی جنگ ہوگی۔پیر کو مسئلہ کشمیرسے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ یہ کانفرنس رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستانی مسائل میں نظرانداز ہورہا ہے ،نمل کے ریکٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے یہ تقریب رکھی گئی ،یہاں بڑی تعداد سٹوڈنٹس کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد کی ہے ،یہی تعداد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے افراد کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ،کشمیر کیلئے مستقبل کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ،کشمیر کیلئے جو کرنا ہے آج کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کو توجہ کی ضرورت ہے۔سردار مسعود خان نے کہاکہ افسوس ہوتا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کے اندر اور باہر بیٹھنے والے افراد معاشی تعلقات کی بنا پر مسلئہ کشمیر پر کچھ نہیں بولتے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری 72 سالوں سے قربانیاں دے رہے ہیں ،جب کشمیری 90 ہزار بھارتی فوج کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے تو وہ دہشت گردی نہیں کھلائے گا ،وہ آزادی کی جنگ ہوگی،یہ ظلم اب مزید نہیں چلے گا ،میری نوجوانوں سے گزارش ہے کہ کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔