برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 24دسمبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے صبح 10بجے سے 12بجے دن،کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی اے ایف (PAF)فیڈر12بجے سے 3بجے سہ پہر تک جبکہ سورج گنج بازارفیڈرایک بجے تا تین بجے سہ پہربجلی بندہوگی نیز اسی روز ملک پلانٹ فیڈر12بجے دن سے 4بجے شام تک۔ مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس ، ایم ای ایس (MES)،سٹی، نارکوٹیکس، اسٹاف کالج فیڈرزجبکہ سریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرایک بجے دن سے چاربجے شام تک نیز سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈردوپہر2بجے تا شام5بجے بجلی بندرہے گی ۔علاوہ ازیں تربت گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے ،اوستہ محمدگرڈسے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ گنداخہ گرڈسے سہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح 25دسمبرکو انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈردوپہر2بجے تا شام 5بجے نیز کھڈکوچہ گرڈسے صبح11بجے سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔