شہر کے تمام خدمت مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا حکم، سی ٹی او لاہور

0

:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہر کے تمام خدمت مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا حکم دیاہے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بدھ کو بتایاکہ آئی جی پنجاب کے حکم پر شہر کے تمام خدمت مراکز اب ہفتے کے 7دن 24گھنٹے کھلے رہیں گے، بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈائون کی وجہ سے لائسنس دفاتر میں غیر معمولی رش بڑھ گیا ہے، اس لئے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام خدمت مراکز کو 24/7 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

خدمت مراکز سے روزانہ 20 ہزار سے زائد شہری مستفید ہورہے ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ تمام لائسنس دفاتر میں عملہ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران 14 لاکھ سے زائد لرنر پرمٹ جاری کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.