ملتان امن و محبت کا درس دینے والوں کی سرزمین ہے،مولاناسیدعبدالخبیرآزاد

0

:چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہاہے کہ ملتان شہرِ اولیا ہے اورامن و محبت کا درس دینے والوں کی سرزمین ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک سے ملاقات کے موقع پرکیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ علما کرام منبر و محراب کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا رہے ہیں۔سوشل میڈیا کےغلط استعمال پر پابندی لگائی جائے تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو سکے۔ اس موقع پرکمشنر نے کہاکہ امن کے قیام کیلئے علما کرام کے مثبت کردارسے انکارممکن نہیں،ہم ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ امن کمیٹی ممبران سے مکمل رابطہ میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.