تیسری چین۔ پاک نان و ڈ فاریسٹ ایس اینڈ ٹی ایکسچینج کانفرنس 26 تا 28 نومبر منعقد ہوگی
:تیسری چین ۔ پاک نان و ڈ فاریسٹ ایس اینڈ ٹی ایکسچینج کانفرنس 26 تا 28 نومبر چین کے شہر ژینگ زو اور پاکستان کے شہر گوادر میں منعقد ہوگی ۔
کانفرنس بیک وقت آن لائن اور آف لائن دونوں جگہوں پر ہوگی۔اس تقریب کی میزبانی چائنیز سوسائٹی آف فاریسٹری (سی ایس ایف ) اور سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی کرریا ہے جبکہ اس کا اہتمام ہینان ایگریکلچرل یونیورسٹی، ہینان فاریسٹری سوسائٹی، سی ایس ایف کی اکنامک فاریسٹ برانچ، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی اور یولن ہولڈنگز کر رہی ہے۔
منتظمین چین اور پاکستان دونوں کے ماہرین کو مدعو کریں گے تاکہ وہ خشک علاقوں میں غیر لکڑی کے جنگلات کی صنعت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں۔ اس کانفرنس خاص طور پر خشک علاقوں میں پودوں اور ان کے فعال مادوں کو نکالنے اور استعمال کرنے پر روشنی ڈالی جائے گی ۔