ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش کی پاپوانیوگنی کیخلاف بیٹنگ جاری

0

مسقط : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج کے نویں میچ میں بنگلا دیش کی پاپوانیوگنی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ بنگال ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ اپنے اختتام کی جانب جا رہا ہے لیکن اب تک کوئی واضح تصویر سامنے نہیں آ رہی۔ سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی، عمان اور بنگلا دیش پر مشتمل گروپ بی میں تو اس مرحلے پر ہی اگر مگر کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اگر سکاٹ لینڈ نے عمان کو شکست دے دی تو پھر سکاٹ لینڈ اور بنگلا دیش کا اگلے مرحلے میں پہنچنا یقینی ہو جائے گا، لیکن اگر عمان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا تو تینوں ٹیموں کے 4، 4 پوائنٹس ہوجائیں گے اور یوں اگلے مرحلے میں کونسی ٹیمیں جائیں گے، اس کا فیصلہ رن ریٹ کرے گا۔

ایسی صورت میں غالب امکان یہی ہوگا کہ بنگلا دیشی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی، جو یقینی طور پر اس ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ تصور کیا جائے گا۔ اس لیے اگر بنگلا دیش کو اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنی ہے تو اسے پاپوا نیو گنی کو بہت بڑے مارجن سے شکست دینی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.