چین میں پاکستان کے سفیر کی ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے یہاں بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے ایس سی او فیملی کے ساتھ پاکستان کے جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اگلے چیئرمین کے طور پر پاکستان کے کردار کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔