سپیکر قومی اسمبلی کا چین کے صوبہ گانسو اور چنگھائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہار
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چین کے صوبہ گانسو اور چنگھائی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نےکہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں،پاکستان خود بھی زلزلے کی ہولناکیوں سے گزر چکا ہے اس لیے پاکستانی عوام چینی عوام کی زلزلے سے پیش آنے والی مشکلات سے آگاہیں ۔