بلوچستان بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مختلف پروگرام منعقد کیے جائینگے ، نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نواب ثناء اللہ خان زہری نے میر چنگیز خان جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے تنظیمی امور اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جلد ہی بلوچستان بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مختلف پروگرام منعقد کیے جائینگے جس میں بڑی تعداد میں سیاسی،سماجی افراد کی پارٹی میں شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔