آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے : شہباز شریف

0

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے ،حکومت نے مہنگائی پہلے کردی، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟ تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا اور نتیجہ صفر نکلا۔

وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کِہ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول آٹا اور چینی کی قیمت اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ہوئے۔ قوم کو بتایا جائے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے اور  آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا  کے نعرہ لگاتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.