اخترمینگل کی بیان کی تردید کرتا ہوں کہ حکومت سانحہ ہوشاپ کے لواحقین سے گفتگونہیں کررہی ، جام کمال
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے اپنے سماجی رابطے کے سائٹ پر سردار اختر مینگل کے بیان جن میں انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے سانحہ ہوشاپ کے لواحقین سے مذاکرات کرنے کی جرات نہیں رکھتے جام کمال نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سردار صاحب کو غلط بریفنگ ملی ہے ہم سرکار لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور انشاء اللہ جلد ہی مذاکرات کامیاب ہونگے میں نے کبھی بھی لوگوں یا تنظیموں کو اپنے گھر کے باہر دھرنا دینے سے نہیں روکا۔