کسی کو اختیار نہیں کہ غیرجمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنائے ، سردار اختر مینگل
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے اور کسی کو اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقے اسے ناکام بنائے۔اپنی ٹوئٹ میں اختر مینگل نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک خواہ مرکز میں ہو یا کسی صوبے میں، یہ اُس ادارے سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے،کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے اس کو ناکام کرنے کی کوشش کریں، جب کبھی بھی ایسے معاملات میں غیر جمہوری قوتوں کو استعمال کیا گیا اُس کے نتائج سنگین نکلے ہیں۔