شہزاد رائے نے بچوں کو کینچے کھیلنے کا مشورہ دے دیا
کراچی ( سٹاف رپورٹر ) گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے بچوں کو کینچے کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر شہزاد رائے نے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بچے کو کینچے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جب میں چھوٹا تھا تو میں نے ہمیشہ اپنے بڑوں سے یہی سُنا کہ گندے بچے کینچے کھیلتے ہیں۔ حقیقت میں یہ کھیل ہاتھوں سے آنکھوں کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتا ہے اور چھوٹے بچوں میں مقامی آگاہیوں کی طرح دیگر مہارتیں تیار کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بزرگ ہمیشہ صحیح نہیں ہوتے لیکن ان کا احترام ہم پر ہمیشہ واجب ہے ۔