نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کویت کے امیرشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار

0

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نےکویت کے امیرشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیاہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں کویتی شاہی خاندان اور کویت کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک کویت تعلقات کو مضبوط بنانے میں مرحوم کو ان کی شاندار خدمات پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.