وزارت مذہبی امور کو ریگولر اور سپانسر شپ حج سکیم کے تحت 56 ہزار 724 درخواستیں موصول
وزارت مذہبی امور کو ریگولر اور سپانسر شپ حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 56 ہزار 724 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حج درخواستیں 22 دسمبر تک قومی بینکوں کی مجاز شاخوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔
جمعہ کو وزارت مذہبی امور کی طر ف سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 14 دسمبر تک قومی بینکوں میں ریگولر سکیم کے تحت 54 ہزار 164 اور سپانسر شپ سکیم کے تحت 2560 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں سے نصف تعداد ریگولر اور سپانسر شپ سکیم کے تحت اور نصف پرائیویٹ حج سکیم کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ ریگولر اور سپانسر شپ سکیم کے تحت ریگولر سکیم کیلئے 63 ہزار 805 جبکہ سپانسر شپ سکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مقرر ہے۔
سپانسر شپ سکیم کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بغیر قرعہ اندازی کے درخواست گزار کامیاب قرار دیئے جائیں گے جبکہ ریگولر سکیم کے تحت مقررہ تعداد سے تجاوز کر جانے والی درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی ہو گی