حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں، 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا، کنٹینرز لگنے کے باوجود انقلاب آئے گا، امید ہے کہ سپریم کورٹ نیب کے حوالے سے اچھا فیصلہ دی گی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ترین ہیں جبکہ جوبائیڈن کے بیان پر وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ امریکا نے سرسری بیان دیا، اصل میں حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور شام تک سب واضح ہوجائے گا۔