ساتوں نشستوں پر عمران خان کی برتری، فواد چوہدری نے پیغام دے دیا
قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر آج ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا گیا، ان میں سے سات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار ہیں اور تمام نشستوں پر انہیں برتری حاصل ہے۔ ان کی برتری کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا “الحمدللّٰہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا، تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں، فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں۔” انہوں نے پیشکش کی کہ تحریک انصاف حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہے۔