سابق فحش اداکارہ میاخلیفہ کا اپنے بدتمیز سبسکرائبرز کو ’لوٹنے‘ کااعتراف، طریقہ بھی بتادیا

0

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالغوں کی ویب سائٹ’اونلی فینز‘ پر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے جہاں لوگ سبسکرپشن فیس کے عوض ان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں اور میا خلیفہ اس ویب سائٹ کی معروف ترین ماڈلز میں سے ایک ہیں۔ تاہم اب میا خلیفہ نے اس ویب سائٹ پر ’بدتمیز‘ سبسکرائبرز کو لوٹنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ٹاک شو Ziweمیں گفتگو کرتے ہوئے میا خلیفہ نے بتایا ہے کہ وہ اونلی فینز پر فحش مواد پوسٹ نہیں کرتیں اور جو سبسکرائبر فحش مواد مانگے وہ اس کے ساتھ فراڈ کرتی ہیں۔لبنانی نژاد امریکی اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”جو سبسکرائبر مجھ سے کہتا ہے کہ میں اسے XXX مواد بھیجوں، میں اس شخص کو ایک کاغذ پر XXXلکھ کر اس کی تصویر بھیج دیتی ہوں اور اس تصویر کو ’اَن لاک‘ کرنے کے عوض اس سبسکرائبر سے 15ڈالر وصول کرتی ہوں۔ یقینا وہ تصویر دیکھ کر سٹپٹا کر رہ جاتا ہو گا تاہم یہ میرا طریقہ ہے جس کے ذریعے میں ان لوگوں کو سبق سکھاتی ہوں جو میری حدود کا پاس نہیں رکھتے۔“

Leave A Reply

Your email address will not be published.