کینیڈا :پاکستانی خاندان کے قاتل پر دہشتگردی کی فرد جرم

0

اوٹاوا :  کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قاتل 20 سالہ ملزم پر دہشت گردی کی فردجرم عائد کردی گئی۔ اونٹاریو کے شہر لندن کی عدالت میں ملزم کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوئی۔پراسیکیوٹر کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی کی 2دفعات کا اضافہ کیاگیاہے ، اس سے قبل ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا، پراسیکیوشن آفس کے مطابق کینیڈین ضابطہ فوجداری کے تحت ان الزامات کو اپ گریڈ کر دیا ہے ۔ادھر چھ جون کے واقعہ میں شدید زخمی ہونیوالے 9سالہ بچے فیاض افضال کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔فیملی ذرائع کے مطابق اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.