شیخ رشید کون سا اہم فیصلہ کرنیوالے ہیں؟
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے حلقوں کے بہت برے حالات ہیں، دو تین دن سے سوچ رہا ہوں کہ کوئی بڑا فیصلہ کر لوں۔
شیخ شید احمد نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔
شیخ رشید احمد کا ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوچ رہا ہوں اپنے خلاف کوئی فیصلہ کرلوں، حالات دیکھے نہیں جا رہے، میں ڈپریشن کی انتہائی حد میں ہوں، کچھ بھی کر سکتا ہوں۔