ہم قانون اور عوام کے نظروں میں سرخرو ہوئے، وزیردفاع خواجہ آصف

0

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور شہبازشریف کی بریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، یہ فیصلے عدالتوں نے دیے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کے سامنے سرخرو ہوئے، ہم قانون، اپنے حلقوں میں اور عوام کے نظروں میں سرخرو ہوئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے 5سال ثابت کیا عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ہم نے عدالتیں دیکھی ہیں، ضمانتیں کرائی ہیں، ہمارے فیصلے مالم جبہ، سونامی ٹری اور بلین ٹری کی طرح بند نہیں ہوئے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتی عمل کوعزت دی، ہم سارے عمل سے گزرے، ہماری ضمانتیں بھی ہوئیں، نوازشریف کی 200 پیشیاں ہوئیں، مسلم لیگ ن آئین اورقانون کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

لیگی رہنما کا کہا تھا کہ عمران خان کہتا رہا کہ ہم اور فوج ایک پیج پر ہیں، کہتا تھا فیصلے میں کرتاہوں ذمہ داری لیتاہوں، کہتا تھا ٹیپنگ بہت اچھی بات ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا پیسہ برطانیہ سے یہاں منتقل ہوا، قوم کا 190ملین ملک ریاض کے اکاونٹ میں ڈال دیا گیا، 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کےاکاؤنٹ میں گئے،وزیردفاع خواجہ عمران خان نےبند لفافے کی کابینہ سے منظوری کروائی۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سے ممالک سے ہمارے تعلقات متاثر ہوئے، وزیراعظم کے کامیاب دوروں کاسلسلہ جاری ہے، 2 ماہ میں وزیراعظم کی40 سے زائد سربراہان سے ملاقات ہوئی، سفارتی تعلقات میں جو نقصان ہوا اس میں بہتری لائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے دباو میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، آئین کے مطابق وقت پر انتخابات ہونگے، یہ جنرل الیکشن ہیں میانوالی کے ضلع کونسل کا الیکشن نہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جو تحریک چلارہے ہیں وہ الیکشن کیلئے نہیں، عمران خان کے مقاصد کامیاب نہیں ہونگے، مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندی کیلئے 4 مہینے درکار ہیں، مارچ میں مردم شماری کے نتائج آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.