مستونگ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، اسسٹنٹ کمشنر دشت

0

مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اسسٹنٹ کمشنر دشت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مستونگ کے علاقے قابو میں دھماکا اس وقت ہوا جب گزشتہ رات قتل ہونیوالے شخص کی لاش اٹھانے کیلئے کچھ افراد وہاں پہنچے۔

اسسٹنٹ کمشنر دشت فریدہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے مقام پر بارودی سرنگیں ہونے کا خدشہ ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ طلب کرلیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.