پاکستان میں سیلاب پر پوری امت مسلمہ کو دکھ ہے، خطیب حج

0

لاہور میں امام و خطیب حج ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدا لکریم العیسٰی نے بادشاہی مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب پر پوری امت مسلمہ کو دکھ ہے۔

امام و خطیب حج ڈاکٹر محمد بن عبدا لکریم العیسٰی کی بادشاہی مسجد لاہورآمد کے موقع پر خطیب بادشاہی مسجد اور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نمازیوں کی بڑی تعداد نمازجمعہ کے لیے پہنچی۔

اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا امام کعبہ کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

امام و خطیب حج محمد بن عبدا لکریم العیسٰی نے تمام امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کا درس دیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں آنے والے سیلاب پر پوری امت مسلمہ کو دکھ ہے۔اس صورت حال میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پرکثرت سے درود شریف پڑھِی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.