صومالیہ : موغادیشو میں بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک

0

موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

خبرایجنسی کے مطابق موغادیشو ایئر پورٹ کو جانے والی سڑک کے کنارے کھڑی کار میں بم نصب تھا اوردھماکے سے قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔

صومالی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار گاڑیاں اور کئی رکشا بھی تبا ہ ہوگئے جبکہ حملے میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم الشباب کے ملوث ہونے کا امکان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.