سعودی فوجی اتحاد کایمن میں 2 ہفتوں کی قابل توسیع یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان،اقوام متحدہ کا خیرمقدم

0

اقوام متحدہ/ سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے یمن میں 2 ہفتوں کی قابل توسیع یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان جبکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے سعودی زیرقیادت اتحاد، جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کے لئے حوثیوں سے مصروف جنگ ہے، کی طرف سے یمن میں یکطرفہ فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔گوٹریس نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے یمن میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور نوول کروناوائرس کی وبا کے خلاف ملکی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر عداوت کو ختم کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کریں۔ انہوں نے حکومت اور حوثیوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ نیک نیتی اور پیشگی شرط کے بغیر ان کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس کی سہولت کاری سے مذاکرات میں شریک ہوں۔گوٹریس نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے ہی فریقین یمنی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لئے ملک گیر جنگ بندی ، انسانی ہمدردی اور معاشی اعتماد سازی کے اقدامات کو برقرار رکھنے کے میکانزم اور تنازعے کے خاتمے کے لیے جامع تصفیہ تک پہنچنے کے سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرسکتے ہیں۔سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے بدھ کے روز 9 اپریل سے دو ہفتوں کی قابل توسیع یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ، جس کا مقصد اقوام متحدہ کی کوششوں سے یمن حکومت ، حوثیوں اوراتحاد کی فوجی ٹیم کے درمیان یمن میں مستقل فائر بندی کے لئے اقدامات اور طریقہ کار پر مزاکرات کے لئے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.