چین میں کروناوائرس کے63نئے مریضوں کی تصدیق،2افراد ہلاک
بیجنگ/ چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر بدھ کے روز نوول کروناوائرس کے 63نئے مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 61 درآمدی تھے۔قومی صحت کمیشن نے جمعرات کے روز بتا یا کہ 2 مقامی مریض صوبہ گوانگ ڈونگ میں سامنے آئے ہیں۔بدھ کے روز صوبہ ہوبے میں 2ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ چینی مین لینڈ پر کل 17مشتبہ مریض سامنے آئے جن میں سے 16درآمدی اور ایک صوبہ ہی لانگ جیانگ میں ہے۔کمیشن کے مطابق 91افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد13کی کمی کے بعد 176رہ گئی۔کمیشن نے کہاکہ بدھ تک مین لینڈ پر 1ہزار103درآمدی مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 374کوصحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 729 افراد کا تاحال علاج جاری ہے جن میں سے 31شدید بیمار ہیں۔بدھ تک مین لینڈ پر کل مصدقہ مریضوں کی تعداد 81ہزار865 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1ہزار160مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 77ہزار370افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکاہے، مرض سے 3ہزار335افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہاہے کہ 73افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔کمیشن نے مزید کہاکہ 12ہزار510قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، بدھ کے روز 1ہزار848افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔کمیشن کے مطابق بدھ کے ہی روز مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے بغیر علامات والے 56نئے مریض سامنے آئے جن میں سے 28بیرون ملک سے آئے ہیں۔بغیر علامات والے کل 15مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ تمام مریض درآمدی تھے۔ 32افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جن میں سے 7درآمدی ہیں۔کمیشن کے مطابق بغیر علامات والے 1ہزار104مریض تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 364بیرون ملک سے آ ئے ہیں۔بدھ تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4ہلاکتوں سمیت 960مصدقہ مریض، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 45مصدقہ مریض جبکہ تائیوان میں 5 ہلاکتوں سمیت379مریض سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں کل264،مکا میں 10اور تائیوان میں 67مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔