سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

0

اسلام آباد :  چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا ہے کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ نے بتایا کہ سکھرحیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے،منصوبے کی تعمیر رواں سال کے آخر میں شروع ہو جائے گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے پشاور سے کراچی تک کا تمام مشرقی روٹ موٹر وے پرہوگا جبکہ پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ سفر کا وقت آدھا رہ جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.