ایران میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال

0

تہران : امریکی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی خاطر، ایران میں معاشی سرگرمیاں ا جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں۔ دارالحکومت تہران کے علاوہ بیشتر صوبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ہفتے سے کھل گئے ہیں اور سڑکوں پر خاصا ٹریفک دیکھا گیا۔ عوام میں اس حکومتی فیصلے پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایران مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ وہاں اب تک ستر ہزار سے زیادہ افراد میں کووڈ انیس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے چار ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.