سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان

0

ریاض:  سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا گیا، پچھلے ماہ کے مقابلے میں رواں ماہ قیمتیں کم رکھی گئی ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی آرامکو نے اپریل کے لیے پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے، پچھلے ماہ کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول 91 ایک ریال 31 ہللہ فی لیٹر جبکہ پیٹرول 95 ایک ریال 47 ہللہ فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ نئے نرخ ہفتہ 11 اپریل سے نافذ ہوں گے اور 10 مئی تک مؤثر رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.