ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹر میں 175 مریض صحت یاب ہو گئے، عثمان بزدار
لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز سے 175 مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گئے ہیں، پاکستان بہادر قوم ہے، متحد ہوکر اس وبا کو شکست دے گی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سے منفی رزلٹ والے 755 زائرین پہلے ہی گھر پہنچائے جا چکے ہیں، اب صرف 74 زائرین ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود ہیں، 829 زائرین 14 مارچ کو ڈی جی خان قرنطینہ میں ا?ئے تھے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس صورتحال سے نکلنا ہے، پنجاب حکومت صورتحال کے تناظر میں پوری طرح متحرک ہے، ہیلتھ پروفیشنلز، پولیس اور لوکل انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے، تمام افراد نے مشکل وقت میں زائرین کا خیال رکھا۔