9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں،وزیر خارجہ
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب تک ہم 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں،ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں، تبلیغی جماعت کے لوگوں اور زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے،پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے ،ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا جبکہ وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ لاک ڈاون میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزارت خارجہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ،اس وقت مختلف ممالک میں تبلیغی جماعت، زائرین، طلباء ، قیدی اور اوورسیز پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں. انہیں واپس لانا مشن ہے۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پارلیمانی سب کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت و زائرین شہریار خان آفریدی، اسپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان، ڈی جی نیشنل کرایسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے شرکت کی،وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا کہ جس طرح دفتر خارجہ نے اور پاکستانی سفارتخانوں نے جس طرح دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر موجود پاکستانیوں کا خیال رکھا ہے وہ قابلِ تحسین ہے جس پر انہوں نے وزیر خارجہ کو مبارکباد دی،شہریار خان آفریدی نے کہا کہ لاک ڈاون میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزارت خارجہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کی عکاس ہیں ،وزیر اعظم عمران پاکستانی سفارتخانیاور مشن جس طرح سمندر پار پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے،اس وقت مختلف ممالک میں تبلیغی جماعت، زائرین، طلباء ، قیدی اور اوورسیز پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں. انہیں واپس لانا مشن ہے،پاکستانی سفارتخانیاور مشن جس طرح سمندر پار پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،پاکستانی سفارتخانیاور مشن جس طرح سمندر پار پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچا رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے متفقہ طور پر واضح ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب تک ہم 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں،ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں،ہمیں وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے اور میں نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں،کینیا، تنزانیہ، سوڈان اور جہاں جہاں بھی ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگ موجود ہیں ہمارے ایمبیسڈرز ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے،بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں، پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے ،ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا۔