کوئٹہ،مستحق افراد میں احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا آج 31ہزار افراد میں 12ہزار فی خاندان تقسیم کیے جائیں گے

0

کوئٹہ: صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے ومستحق ہونے والوں میں احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا آج 31 ہزار افراد میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق احساس پروگرام کے تحت کوئٹہ شہر کے 14مقامات پر امدادی رقوم تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جہاں اسکولوں میں قائم سینٹرز میں سماجی فاصلے یقینی بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں کوئٹہ کے 31ہزار افراد احساس پروگرام سے مستفید ہوں گے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی مستحقین میں رقوم کی تقسیم جاری ہے۔احساس پروگرام کے تحت بلوچستان کے 3 لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں 2 ارب 76 کروڑ روپے تقسیم ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.