وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف شہروں کا فضائی دورہ، لاک ڈاؤن کی صورتحال کاجائزہ لیا
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور، ملتان، ساہیوال، کمالیہ اورمیاں چنوں کا فضائی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے لاک ڈاؤن کی صورتحال کاجائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کے مختلف شہروں کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں لاک ڈاؤن کی صوتحال کا جائزہ لیا اور سڑکوں پرٹریفک کی صورتحال سمیت ناکوں کی صورتحال کابھی فضائی جائزہ لیا۔ اس موقع پر عثمان بزدارنے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمدیقینی بنانیکی ہدایت کرتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس،پاک فوج اوررینجرزکی خدمات کوسراہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس،پاک فوج اوررینجرزمثالی کرداراداکررہے ہیں،حکومت نے عوام کوکوروناوباء سے بچانے کیلئے ہرضروری اقدام اٹھایاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہیکہ وہ حکومتی اقدامات پرعملدرآمدیقینی بنائیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سیاپیل کی کہ وہ بلاضرورت باہرنہ نکلیں، آزمائش کایہ وقت ہم سے اجتماعی کاوشوں کامتقاضی ہے۔، عثمان بزدار نے کہا کہ خودشہرشہردوریکرکے کرروناکے سدباب کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لے رہاہوں۔