لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، ردعمل دیا توذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی

0 10

لاہور:  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن کے احتجاج پر کنٹینر فراہم کروں گا، لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، کارکنوں نے ردعمل دیا توذمہ دار پنجاب حکومت، عمران خان ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روز بیان دیتی ہے جلسہ نہیں روکیں گے، عوامی ردعمل نہیں رک سکتا، گرفتاری کی دھمکیوں کے باوجود کوئی جلسہ نہیں رکا، عمران خان کا مقابلہ پی ڈی ایم سے نہیں، ڈی جے بٹ سے ہے، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیئے، ڈی جے بٹ سے مقابلے کے بعد یہ بھاگ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.