انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم کا نوٹس لیں: شبلی فراز

0

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار غیر قانونی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم کا نوٹس لیں، بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بندشیں اور سخت ترین قدغنیں عائد ہیں، انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کو روک کر اس عالمی دن کی ساکھ بڑھائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں، نہتے کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے ترس رہے ہیں، انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اخلاقی اور سماجی لحاظ سے تباہ ہو جاتے ہیں۔ انہون نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.