کینیڈا میں انٹیلی جنس افسر کو قتل کرنے کیلئے مسلح گروہ نہیں بھیجا :سعودی ولی عہد
واشنگٹن : ایک امریکی عدالت میں سعد الجبری کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انھیں تین برس قبل کینیڈا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی جس سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ محمد بن سلمان انھیں اس لیے قتل کرنا چاہتے تھے کیوں کہ انھیں بہت کچھ معلوم تھا۔عدالت میں اپنے جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ سعد الجبری کی اپنے جرائم چھپانے کی کوشش ہے ۔ بطور سربراہ مجھے کسی بھی قسم کی عدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے ۔ امریکی عدالت میں 35 سالہ محمد بن سلمان کے وکلا کا کہنا ہے کہ الجبری کا مقدمہ ‘خاصا افسانوی ہے اور اس میں سعودی ولی عہد کا تعارف کراتے وقت انھیں شیکسپیئر کے ڈراموں کے کسی عظیم ترین ولن سے تشبیہ دی گئی ہے ۔