چمن میں جعل ساز گروہ بے نقاب، جعلی اسٹمپ اور اہم دستاویز برآمد، 4 افراد گرفتار
چمن (آئی این پی) اسسٹنٹ کمشنر چمن نوید عالم نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع چمن میں انتظامیہ کی جانب سے کامیاب کارروائی میں 4ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی اسٹمپ،کلیئرنگ کے دستاویزات اورپاسپورٹ برآمد کرلئے گئے، گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔ کارروائی کے بعد میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ چمن میں جعل سازوں کے کھوج میں تھی اورگزشتہ روز انہوں نے فوٹو اسٹیٹس کی 2مختلف دکانوں پر چھا پہ ما ر کا رروائی کے دوران وہاں سے جعل سازوں کا نیٹ ورک بے نقاب کر کے ان سے مختلف جعلی اسٹمپ ،کلیئرنگ کے کاغذات پاسپورٹس و دیگر اہم دستاویزات برآمدکر لئے گئے ہیں کا رروائی کے دوران 4افراد حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمرا ہ ڈی ایس پی پولیس منور اور ایس ایچ او مقصود احمد بھی موجود تھے۔