کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ میں سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ اس موقع پر ہینڈ گرنیڈ حملہ آور کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا، واقعے میں ایک شخص کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایدھی رضا کاروں نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔